Friday, April 26, 2024

لاہور جنرل اسپتال کے ملازمین کورونا کے نام پر جیبیں گرم کرنے لگے

لاہور جنرل اسپتال کے ملازمین کورونا کے نام پر جیبیں گرم کرنے لگے
June 19, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور جنرل اسپتال کے ملازمین کورونا کے نام پر جیبیں گرم کرنے لگے، اسپتال ملازمین کے مطابق آئی آؤٹ ڈور کا انچارج سرکاری کٹس مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے، ملازمین نے کٹس کی ذخیرہ اندوزی کی ویڈیو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھجوادی۔ لاہور جنرل اسپتال کے ملازمین کورونا کے نام پر جیبیں گرم کرنے لگے، جنرل اسپتال میں کورونا کی سرکاری کٹس مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپتال ملازمین کے مطابق آئی آؤٹ ڈور کا انچارج سرکاری  کٹس مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر دیتا ہے۔ ملازمین نے کٹس کی ذخیرہ اندوزی کی ویڈیو بھی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھجوا دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ایم ایس جنرل اسپتال نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ ملازمین کے مطابق آئی ٹیکنیشن عارف بٹر روزانہ 10 کٹس اور دوسرے آلات انتظامیہ سے منگواتا ہے اور اپنی ذاتی الماری میں چھپا لیتا ہے، عارف بٹر نے یہ سارا  سامان آنکھوں کے آؤٹ ڈور کمرہ نمبر 53 کی الماری میں چھپا رکھا ہے۔ ایم ایس جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین کا کہنا ہے کہ  معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جلد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔