Friday, April 19, 2024

لاہور ، جناح ہسپتال سے نومولود بچی کو اغوا کر لیا گیا

لاہور ، جناح ہسپتال سے نومولود بچی کو اغوا کر لیا گیا
October 25, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں جناح ہسپتال میں نومولود بچی کو اغوا کر لیا گیا۔ نقاب پوش خاتون لیبر روم کے باہر سے بچی لیکر فرار ہو گئی۔ اسپتال کا سکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا گیا۔ جناح ہسپتال میں کوٹ لکھپت کے رہائشی ندیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔  بچی کی دادی لیبر روم کے باہر بچی کو لیکربیٹھی تھی کہ ساتھ موجود نقاب پوش خاتون نے بچی کی دادی سے دوستی کر لی۔ بچی کی دادی واش روم جانےکیلئے پوتی کو نقاب پوش خاتون کے حوالے کر کے گئی جبکہ اغوا کار خاتون بچی کو لے کر فرار ہو گئی۔ ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر عاصم حمید نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ معاملہ کی تحقیقات کرے گی جبکہ دوسری جانب پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اُس نے اغوا کار خاتون کو داروغہ والا اسٹاپ پر اتارا تھا اور اب پولیس اغوا کار خاتون کی تلاش میں سرگرداں ہے۔