Friday, April 26, 2024

لاہور: جناح اسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

لاہور: جناح اسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی
May 31, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاج  کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جناح اسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف بھی مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے ریلی نکالی اور نعرے بازی کی۔ انہوں نے تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے، سروس سٹرکچر پر عملدرآمد، گریڈ چار سے سترہ تک کے ملازمین کو رسک الائونس دینے کا مطالبہ کیا۔ پیرامیڈیکس کا کہنا تھا کہ وعدوں کے باوجود ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا۔ احتجاج کے باعث ہسپتال میں علاج معالجے کے لیے آنے والوں کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔