Thursday, April 25, 2024

لاہور جلسے کیلئے ن لیگ کی ریلیوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں

لاہور جلسے کیلئے ن لیگ کی ریلیوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں
December 7, 2020

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن جماعتیں کورونا کے باوجود ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہیں، لاہور میں جلسے کی کامیابی کیلئے نکالی جانے والی ن لیگ کی ریلیوں کے دوران ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں۔

کورونا وائرس کے وار اور اپوزیشن جماعتوں کی ہٹ دھرمی، لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی کامیابی کیلئے شہر میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، سماجی فاصلے کا خیال نہ ماسک کی پابندی نظر آئی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کارکنوں سے خطاب بھی کرتی رہیں، مریم نواز کے خطابات کے دوران کارکنوں نے ماسک پہننے کی زحمت گوارا نہ کی،نہ ہی کارکنوں کو پارٹی رہنماؤں کی طرف سے ایک ہدایات دی گئیں۔

پشاور جلسے کے بعد بلاول بھٹو کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ جلسے کی کوآرڈینیٹر ثمر بلور کا کورونا بھی پازیٹو آیا اس کے باوجود اپوزیشن جماعتیں عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے سے باز نہیں آرہیں۔