Friday, April 26, 2024

لاہور جلسے میں خواتین سے بدسلوکی، عمران خان کا فیصل آباد میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان

لاہور جلسے میں خواتین سے بدسلوکی، عمران خان کا فیصل آباد میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان
May 4, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں پی ٹی آئی جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیصل آباد میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر پریشان ہیں۔ تحریک انصاف کے چئیرمین نو مئی کو پشاور اور گیارہ مئی کو بنوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔