Sunday, September 8, 2024

لاہور: جعلی کرنسی نوٹ بنا کر بیرون ملک بھیجنے والے آٹھ گرفتار ملزمان کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیساتھ تعلقات کا انکشاف

لاہور: جعلی کرنسی نوٹ بنا کر بیرون ملک بھیجنے والے آٹھ گرفتار ملزمان کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیساتھ تعلقات کا انکشاف
March 10, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں جعلی کرنسی نوٹ بنا کر بیرون ملک بھیجنے والے آٹھ گرفتار ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ نکلے۔ را کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد ملزمان نے بھی اعتراف کر لیا۔ پکڑے گئے ملزمان پاکستان میں کرنسی نوٹ چھاپ کر افغانستان سمگل کرتے تھے۔ جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے اور اس کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے بارے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ملزمان بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ نکلے ہیں۔ ملک دشمن ایجنسی کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد ملزمان نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ سی آئی اے پولیس ذرائع کے مطابق جعلی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کچھ عرصہ قبل ملکی اور غیرملکی کرنسی جعلی کرنسی چھاتے تھے۔ ملزمان کے افغانستان میں موجود نہ صرف را کے ایجنٹوں کے ساتھ تعلقات تھے بلکہ پاکستان آنے سے قبل وہاں بھی کرنسی نوٹ چھاپا کرتے تھے۔ پولیس اب تک آٹھ ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان میں موجود ان کے ساتھیوں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملزمان پاکستان میں نوٹ چھاپ کر افغانستان بھجواتے تھے اور گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے دو کروڑ کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔