Thursday, April 25, 2024

لاہور: جعلی سٹںٹ کی تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال ،پروفیسرڈاکٹرثاقب شیخ ذمہ دار قرار

لاہور: جعلی سٹںٹ کی تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال  ،پروفیسرڈاکٹرثاقب شیخ ذمہ دار قرار
January 20, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور کے میو اسپتال میں صحت مند انسانوں کو بھی سٹنٹ ڈالے جارہے ہیں اور وہ بھی غیر معیاری چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس لینے پر ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کر دی۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کو بھجوائی گئی ایف آئی اے کی رپورٹ میں ہوئے ہیں ہولناک انکشافات دل کے مریضوں کا تو ہوتاہے اسپتال میں برا حال ، صحت مند انسانوں کو بھی سٹنٹ ڈالے جارہے ہیں اوروہ بھی غیر معیاری رپورٹ کے مطابق غیرمتعلقہ افراد سٹنٹ کی فروخت میں ملوث پائے گئے ہیں میو اسپتال کے پروفیسر بھی ہیں حصہ دار جو اپنی مرضی سے سٹنٹ سیل کرواتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مریضوں کو گھٹیا سٹنٹ فروخت کروانے میں پروفیسرز کی مرضی بھی شامل ہوتی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق پروفیسرثاقب شیخ غیرقانونی طورپرسٹنٹ سیل کرارہے ہیں۔ اسپتال کے کارڈیالوجی تھیٹر میں غیر متعلقہ افراد موجود ہوتے ہیں جو اس دھندے میں ملوث ہیں ان کے پاس سٹنٹس کی سیل کا لائسنس بھی نہیں ہے ۔ رپورٹ میں ان مریضوں کے بیان بھی شامل کئے گئے ہیں جنہوں نے میو اسپتال سے مہنگے اور غیر معیاری سٹنٹس ڈلوائے اور اب مزید تکلیف میں ہیں۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے چند روز قبل میو اسپتال میں چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کے غیر معیاری اور ان رجسٹرڈ سٹنٹس قبضے میں لئے تھے۔