Sunday, May 5, 2024

لاہور: جاگو والہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

لاہور: جاگو والہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک
November 15, 2017

پتوکی (92 نیوز) پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔ دو ڈاکو پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے۔ سرکاری اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔
تھانہ پتوکی کے علاقے جاگو والہ میں دو ڈاکووں کو پولیس اہلکار سامان برآمد کے لئے لے جارہی تھی تو پولیس وین پر ڈاکووں کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور اپنے دونوں ساتھی چھڑوا کرلے گئے جبکہ اس دوران اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا گیا۔
پولیس کی مزید نفری طلب کر کے ڈاکووں کا تعاقب کیا گیا۔ اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے دونوں ڈاکو کاشف، جہانگیر اور ان کا ساتھی اخترسونی مارے گئے۔
موقع سے کلاشنکوف، موٹرسائیکلیں اور پولیس سے چھینا جانے والا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔