Thursday, April 25, 2024

لاہور ، جاوید منزل کے ہر کونے میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یاد آج بھی موجود

لاہور ، جاوید منزل کے ہر کونے میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یاد آج بھی موجود
April 21, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان کے تصور کے خالق شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ہم میں موجود نہیں مگر لاہور کی جاوید منزل کے ہر کونے میں ان کی یاد  آج بھی موجود ہے۔ مسلمانوں کے لئے الگ ملک کا ذکر قائداعظم کے بغیرمکمل نہیں تو آزاد ملک کا تصور علامہ اقبال کے بغیرمکمل نہیں۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کی زندگی کا تذکرہ آئے تو لاہور کی جاوید منزل کا ذکر بھی لازم ہے۔ جاوید منزل میں رکھی گئی ایک ایک چیز علامہ اقبال کی یاد دلاتی ہے۔ نظریہ ٹرسٹ اور منزل جاوید کے گائیڈ انچارچ محمد سعید شیخ کہتے ہیں کہ ہماری تاریخ بچوں کو کتابوں میں توپڑھا دی جاتی ہے مگر اس تاریخ کو دیکھنے میں  بہت کم لوگوں کو دلچسپی ہے۔ بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ اُنہیں تاریخ بھی دکھاناہو گی۔ جاوید منزل علامہ اقبال کی آخری جائے سکونت تھی۔ اب اُن کی یادیں یہاں بستی ہیں، اُن کی ادویات محفوظ کر کے رکھی گئی ہیں، چار پائی اور اس کے نیچے پڑے جوتے بھی شاعرمشرق کے نوادرات کی صورت میں نظرآتے ہیں۔ کپڑے، پاسپورٹ، چیک بُک، قالین، کرسیاں اور صوفے بھی تصور پاکستان کے خالق کی یاد دلاتے ہیں۔