Friday, April 19, 2024

لاہور: جائیداد کے تنازع پر تین افراد قتل

لاہور: جائیداد کے تنازع پر تین افراد قتل
March 18, 2017
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکےعلاقے میں جائیداد کے تنازع پہ تین افراد جان سے گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے ۔ فائرنگ سے جاں بحق افرادمیں سے دو سگے بھائی ہیں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیاگیا،،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقے ٹبی سٹی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین افرادزندگی کی بازی ہارگئےہیں ۔ ایس پی سٹی عادل میمن کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی  رانا ایوب اور رانا شکور جائیدادکےتنازع پہ پیشی کےلیے عدالت جارہے تھے  راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سےرانا ایوب اور شکور موقع پہ جاں بحق ہوگئے فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہونےوالا راہگیر نعیم بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکرمیواسپتال مردہ خانے منتقل کردیاہے جبکہ ملزمان کی تلاش کےلیے کارروائی  شروع کردی گئی ہے ۔