Friday, April 19, 2024

لاہور: جائیداد کا تنازع، بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بہنوں کو مار ڈالا

لاہور: جائیداد کا تنازع، بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بہنوں کو مار ڈالا
January 12, 2017

لاہور (92نیوز) خون سفید ہونے پر بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے دو بہنوں کو مار ڈالا۔ پولیس کے مطابق باغبان پورہ کے علاقے میں مقیم عائشہ اور نورین کا اپنے بھائی عقیل کے ساتھ جائیداد کا جھگڑا تھا۔ عقیل نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے آخری منٹ اسٹاپ میں ملزم عقیل نے فائرنگ کر کے بہنوں عائشہ اور نورین کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا بہنوں سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ چند روز قبل بھی عقیل نے گھر میں فائرنگ کی تھی۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔