Friday, April 19, 2024

لاہور: تیز آندھی اور بارش کے بعد لیسکو کا ترسیلی نظام فیل

لاہور: تیز آندھی اور بارش کے بعد لیسکو کا ترسیلی نظام فیل
May 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے بعد لیسکو کا ترسیلی نظام فیل ہو گیا جس کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش  کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام فیل ہو گیا جس کے نتیجے میں فیڈر ٹرپ کر جانے پر علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، باغبانپورہ، بھاٹی، رنگ محل، محمد نگر، یتیم خانہ، ملتان روڈ، گارڈن ٹائون اور شادباغ سمیت متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے جہاں گھنٹوں بعد بھی  بجلی بحال نہ ہو سکی۔ لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی بحال نہ ہونے کے باعث دفاتر اور اسکولوں کو جانیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیسکو حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔