Monday, September 16, 2024

لاہور : تھانہ شادباغ کے ایس ایچ اوتجمل بٹ کے قتل میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار

لاہور : تھانہ شادباغ کے ایس ایچ اوتجمل بٹ کے قتل میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار
February 6, 2016
لاہور (92نیوز) نائنٹی ٹو نیوز نے خبر بریک کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی۔ لاہور میں قتل ہونےوالے ایس ایچ اوتجمل بٹ کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس افسر کاقتل سیاسی شاخسانہ ہونے کاامکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاد باغ کے ایس ایچ او تجمل بٹ کو چند روز قبل ڈیفنس کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس حکام کی طرف سے ملزموں کی گرفتاری کے لئے دوٹیمیں بنائی گئیں۔ ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے ملزمان میں شاہد اورقاسم شامل ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تجمل بٹ کے قتل میں ایک سیاسی شخصیت کے ملوث ہونے کابھی امکان ہے اوراس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ اوتجمل بٹ کے قتل کے بعد دوملزموں کے خاکے بھی جاری کئے گئے تھے جو جائے وقوعہ پر موجود دوپراپرٹی ڈیلروں کی مدد سے بنوائے گئے تھے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ ان دونوں افراد سے ہی ملزموں کی شناخت پریڈ بھی کرائی جائے گی۔