Saturday, May 4, 2024

لاہور ،تشدد کے بعد بیوی کا سر مونڈنے والا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ‏

لاہور ،تشدد کے بعد بیوی کا سر مونڈنے والا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ‏
March 28, 2019

لاہور (92 نیوز ) لاہور کے علاقے کاہنہ میں بیوی پر تشدد کرنے اور بعد ازاں سر مونڈنے والے  ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم فیصل کو پولیس نےآج ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا ۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے  تفتیش کے لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔

ملزم فیصل  نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں  اس کے سر کے بال مونڈ دیے تھے ۔