Monday, September 16, 2024

لاہور ، تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے لبرٹی چوک میں رنگوں کی بہار

لاہور ، تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے لبرٹی چوک میں رنگوں کی بہار
March 31, 2018

 لاہور (92 نیوز) تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے پورا لاہور جوش میں ہے لیکن لبرٹی چوک میں خواتین کے کیمپ میں ہر طرف رنگوں کی بہار ہے  ۔

 لبرٹی چوک میں ہر طرف قوس و قزح کے رنگ بکھرے دکھائی دیئے ۔ پی ٹی آئی کی خواتین نے لبرٹی چوک پر خواتین کی ممبر شپ کے لیے کیمپ لگایا ہوا ہے ۔

   ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا کہ انکے قائد نے خواتین کو ہمیشہ بھرپور نمائندگی دی ہے ۔

 کیمپ میں موجود خواتین نے کہا کہ صرف تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جہاں خواتین کی آواز سنی جاتی ہے اور انہیں عزت دی جاتی ہے ۔

 خواتین نے کہا کہ پہلے تو ان کے گھر والے مختلف سیاسی جماعتوں میں بٹے ہوئے تھے لیکن اب وہ سب بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔