Friday, April 26, 2024

لاہور : تاجروں کا قائد متحدہ کے خلاف احتجاج ،ایم کیو ایم پر پابندی لگانےکا فیصلہ

لاہور : تاجروں کا قائد متحدہ کے خلاف احتجاج ،ایم کیو ایم پر پابندی لگانےکا فیصلہ
August 26, 2016
لاہور(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے  خلاف لاہور کے تاجر وں  نےبھی  احتجاج  کیا ، تاجروں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد بھارت کے ایجنٹ ہیں ان کو کسی صورت معاف نہیں کرنا چاہیے جماعت پر پابندی لگائی جائے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں حفیظ سنٹر کے باہر تاجروں کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور انکا پتلا بھی جلایا گیا تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتے متحدہ کے قائد را کے ایجنٹ ہیں۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناصرف متحدہ کے قائد پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے بلکہ انکے سہولت کاروں کو بھی سزا دی جائے۔