Sunday, September 8, 2024

لاہور تا عبدالحکیم موٹروے ایم تھری منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور تا عبدالحکیم موٹروے ایم تھری منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا
March 31, 2019

جڑانوالہ ( 92 نیوز)گورنرپنجاب نے لاہور  تاعبدالحکیم موٹروے ایم تھری منصوبے کا افتتاح کردیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےاس موقع پر کہا کہ  اس ملک میں کرپٹ لوگ برداشت نہیں، ٹرین ہو یا ملین مارچ  عمران خان پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے، وہ جڑانوالہ انٹرچینج پر لاہور  تا عبدالحکیم ایم تھری موٹر وے کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جڑانوالہ انٹرچینج پر لاہور  تا عبدالحکیم موٹروے ایم تھری منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات شفیق آرائیں، ایم این اے نواب شیر وسیر سمیت دیگر ارکان اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

دوسو تیس  کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر پر 148 اعشاریہ 6 ارب روپے خرچ ہوئے ، گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ یہ موٹروے کراچی تک جائے گی دونوں صوبوں کے عوام آپس کو ملائے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کرپٹ لوگوں کیلئے زیرو ٹالرینس ہے۔

گورنر پنجاب نے ٹرین اور ملین مارچ کرنے والوں کو بھی کھری کھری سنا دیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے لاہور جلسہ میں کہہ دیا تھا کہ انہیں دو نہیں بلکہ ایک پاکستان چاہئے، اسی مشن کے تحت اشرافیہ، امیر اور غریب کا فرق مٹا کر ملک کو ترقی دیں گے۔