Sunday, September 8, 2024

لاہور تا راولپنڈی نئی ٹرین مارگلہ ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور تا راولپنڈی نئی ٹرین مارگلہ ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا
January 11, 2016
لاہور (92نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور ریلوے سٹیشن پر نئی ٹرین مارگلہ ایکسپریس کا افتتاح کر دیا۔ لاہور سے راولپنڈی روٹ پر مسافروں کا رش ہونے کے باعث اس روٹ پر پانچویں ریل کار چلائی گئی جس کو پہلے سے موجود انجن اور بوگیوں سے چلایا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے سعدرفیق کا کہنا تھا کہ پاک چین تجارتی راہداری میں پنجاب کا حصہ آبادی زیادہ ہونے کے باوجود کم ہے۔ تنقید کرنے والے اس منصوبے کو بھی کالاباغ ڈیم بنانے چاہتے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کی حکومت پر کی جانے والی تنقید پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن کے معاملات ہیں جو چلتے رہتے ہیں۔