Thursday, April 25, 2024

لاہور ، بیٹی کی ماں کے گھر پر قبضے کی کوشش ، بااثر افراد کی مدد سے والدہ پر تشدد

لاہور ، بیٹی کی ماں کے گھر پر قبضے کی کوشش ، بااثر افراد کی مدد سے والدہ پر تشدد
April 4, 2019

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے اسماعیل نگر میں بیٹی ماں کی دشمن بن گئی۔ جائیداد پر قبضے کے لئے قبضہ مافیا کے ہمراہ ماں پر تشدد کرکے بازو توڑ ڈالا۔

 جائیداد کے تنازعے پر خون سفید ہو گیا۔ بیٹی ماں کی جان کی دشمن بن گئی۔ اسماعیل نگر کی رہائشی فوزیہ ہارون کی بیٹی حناء اپنے خاوند اور قبضہ مافیا کے سرغنہ عامر گجر کے ہمراہ گھر میں داخل ہو گئی۔

 حنا نے پہلے ملازموں کو پٹوایا اور پھر اپنی ماں پر بھی تشدد کروایا جس سےاس کا بازو ٹوٹ گیا۔

 متاثرہ خاتون فوزیہ ہارون کے مطابق اسکی بیٹی اکثر قبضہ مافیا کیساتھ ملکر اسے دھمکیاں دیتی تھی۔

 معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد تھانہ نشتر کالونی میں خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد تحقیقات مکمل کر کے ملزموں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔