Monday, September 16, 2024

لاہور: بیدیاں روڈ پر امن دشمنوں کا وار 7 افراد شہید

لاہور: بیدیاں روڈ پر امن دشمنوں کا وار 7 افراد شہید
April 5, 2017
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کے علاقے بیدیاں روڈ پر امن دشمنوں کا وار، مردم شماری کی گاڑی پرخود کش حملہ کر دیا ، حملے میں 7افراد شہید  ہوگئےہیں جبکہ  شہید ہونے والوں میں پانچ فوجی جوان شامل جبکہ 19 سے زائد زخمی  اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں ، کورکمانڈر کہتے ہیں شہادت پانے والے جوانوں پر فخر ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  لاہورصبح سویرے ایک مرتبہ پھرخوف کےگھیرےمیں آگیاجب ایک خودکش حملہ آورنےایک گاڑی کے نزدیک جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے  میں پانچ جوان بھی شہید ہوئے دھماکے میں بائیس سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے  عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نےموٹر سائیکل وین سے ٹکرائی ہے ۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سی ایم ایچ اور جنرل اسپتال  کا دورہ کرکے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کاکہناتھاکہ جوانوں کی شہادت پر فخر ہے  پولیس ذرائع کے مطابق  دھماکے میں 8سے10کلو بارودی مواد استعمال ہوا جس  میں بیرنگ بھی استعمال کیے گئے تھے ۔۔وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔