Friday, May 3, 2024

  لاہور : بہنوئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کے لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

   لاہور : بہنوئی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کے لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج
November 28, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بہنوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے لاش کو روڈ پر رکھ کر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کے باعث شہریوں سمیت مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ ساندہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان شفیق کو اس کے بہنوئی سلمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ لواحقین نے ملزم کی عدم گرفتاری پرپولیس کے خلاف بند روڈ پر احتجاج کیا ٹائر جلائے اور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث لاہور میں آنے اور جانے والے والی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ شاہدرہ سے موٹروے تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں سمیت مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی۔ لواحقین کے شدید احتجاج کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان سے مذاکرات کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے روڈ کو کھول ٹریفک کے لیے کھول دیا۔