Thursday, April 25, 2024

لاہور : بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ کااحتجاج دوسرے روز بھی جاری

لاہور : بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ کااحتجاج دوسرے روز بھی جاری
November 2, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباءکا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین مطالبات کی منظوری تک کسی صورت جانے کو تیار نہیں۔ احتجاج نے کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کرکے شہریوں کو اذیت سے دوچار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباو طالبات ڈگریوں کے معاملے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے رات سڑک پر گزار دی مگر کسی نے ان سے رابطہ نہ کیا۔ طلباءکا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ان کے سینئرز کو ڈیڑھ سال سے ڈگریاں نہیں مل رہیں۔ منظور شدہ ڈگریاں ملنے تک وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ دوسری جانب کینال روڈ، ظہور الٰہی روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مظاہرین کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی کوستے رہے۔ گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری ایجوکشن فار یونیورسٹیز بارک اللہ خان نے طلبہ سے مذاکرات کئے تھے مگر کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔