Thursday, April 18, 2024

لاہور: بہار کا موسم آتے ہی پنجابی کلچرل میلہ سج گیا ، ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے

لاہور: بہار کا موسم آتے ہی پنجابی کلچرل میلہ سج گیا ، ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے
March 11, 2017
  لاہور(92نیوز)بہار کا موسم آتے ہی لاہورمیں  دو روزہ پنجابی کلچرل میلہ  سج گیا کہیں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے تو کہیں دیہات کی دلکش منظر کشی ہر طرف پنجابی ثقافت کے رنگ بکھرے نظر آئے۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجابی کمپلیکس میں پنجاب پیس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ہر طرف پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا تھا ،،کہیں میٹھے پان والا پتے پر چونا کتھا لگانے میں مصروف تھا تو کہیں شہری  گرما گرم پوڑوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے  ایک طرف خواتین جیولری دیکھنے میں مصروف تھیں تو دوسری جانب پنجابی منڈوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر وہاں موجود شہریوں کے دل جیت لیے۔ میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ میلوں میں شرکت  ہمیں تازہ دم کر دیتی ہے۔ میلے میں موجود اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کا مقصد دہشت گردوں کو شکست دینا ہے ہم زندہ دل لوگ ہیں ۔ پنجاب کے یہ رنگ ہماری مٹی سے جڑے ہیں، اور ان رنگوں کو  آج کی نوجوان نسل تک پہنچانا وقت  کی اہم ضرورت ہے ۔