Friday, May 10, 2024

لاہور ، بھائی نے فائرنگ کے دو بہنوں اور والد کو قتل کرکے خودکشی کر لی

لاہور ، بھائی نے فائرنگ کے دو بہنوں اور والد کو قتل کرکے خودکشی کر لی
April 25, 2019

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں بھائی نے دو بہنوں اور والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ملزم نے بعد میں خود کشی کر لی ۔

لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں  ایک شخص نے  گھریلو جھگڑے پر دو بہنوں اور باپ کو قتل کر کے خودکشی کر لی،ملزم اویس  نے غیرت کے نام پر اپنی نوجوان بہنوں سدرہ اور مریم کو فائرنگ کرکے قتل کیا ۔

بوڑھا باپ ریاض بیٹیوں کو بچانے لگا تواسے بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا ، چھوٹے بھائی ریحان نے مزاحمت کی تو اسے بھی گولی مار کر زخمی کر دیا ۔

قاتل اویس نےباپ بہنوں اور بھائی کو خون میں لت پت دیکھا تو خود بھی دلبرداشتہ ہوگیا اور اپنے آپ کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس  نےموقع پرپہنچ کرلاشیں مردہ خانےجمع کرادیں اور زخمی نوجوان کوبھی اسپتال  منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق قاتل اویس کی بیوی اسے چھوڑ کر میکے چلی گئی تھی اور واپس گھر آنے پر رضا مند نہ تھی  جسکی وجہ سے وہ پریشان  تھا۔

اویس کو بیوی کےمیکے جانے کا غم تھا اور اسی بات پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔