Monday, May 13, 2024

لاہور : بچے کو بچاتے ہوئے کار مغلپورہ نہر میں جا گری

لاہور : بچے کو بچاتے ہوئے کار مغلپورہ نہر میں جا گری
November 3, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں تیزرفتار کار نہر میں جا گری۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے خاتون ڈرائیور کو نہر سے نکالا۔ تفصیلات کے مطابق مغلپورہ میں بچے کو بچاتے ہوئے گاڑی نہر میں جاگری۔ کار کو خاتون ڈرائیور چلا رہی تھی جو ڈوبنے سے بچ گئی۔ گاڑی کو ڈوبتا دیکھ کر ٹریفک پولیس کے اہلکار آگے بڑھے اور خاتون ڈرائیور کو نہر سے نکالا۔ بعدا زاں کرین کے ذریعے گاڑی کو بھی نہر سے نکال لیا گیا۔ حادثہ کے بعد کینال روڈ پرٹریفک جام ہوگئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ نہر کے اردگرد دیکھنے والے لوگوں کا بھی رش بھی لگا رہا۔