Sunday, September 8, 2024

لاہور : بچوں کے اغوا کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ،6 ماہ میں تعداد 211 ہوگئی

لاہور : بچوں کے اغوا کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ،6 ماہ میں تعداد 211 ہوگئی
July 20, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بچوں کے اغوا کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گیا گزشتہ چھے ماہ میں اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد دو سو گیارہ ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد گزشتہ سال سے بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز  تھانہ جنوبی چھاؤنی کی حدود سے تیرہ سالہ ابرارعلی اور سمن آباد سے بارہ سالہ رمضان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آرز مقامی تھانوں میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ آج دوبچوں کے اغوا کے بعد رواں سال کے پہلے چھے ماہ کے دوران اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد دو سو گیارہ ہو گئی ۔ سب سے زیادہ بچے بادامی باغ کے علاقے سے اغوا ہوئے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چودھری سلطان نے ایک رپورٹ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو بھی ارسال کی ہے تاہم ابھی تک لاہور پولیس بچوں کے اغوا کے واقعات روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ روز گڑھی شاہو سے اغوا ہونے والا بچہ خود ہی گھر واپس آ گیا تھا جبکہ مغلپورہ پولیس نے ایک مغوی بچے کو منڈی بہاؤالدین سے بازیاب کرکے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔ شہرمیں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر والدین تشویش کا شکار ہیں۔