Sunday, September 8, 2024

لاہور بورڈ : گدھا گاڑی چلانے والے کا بچہ تیسری پوزیشن پر براجمان

لاہور بورڈ : گدھا گاڑی چلانے والے کا بچہ تیسری پوزیشن پر براجمان
July 20, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور بورڈ کے میٹرک کے نتائج میں ایک مرتبہ پھر غریبوں کے بچے بازی لے گئے۔ ایک پوزیشن ہولڈر کا باپ گدھا گاڑی چلاتا ہے تو ایک کا والد محنت کش ہے جو گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذہانت صرف اشرافیہ کی میراث نہیں۔ یہ بات ثابت کی میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے لڑکے اللہ دتہ نے جو حکومت سے اعلی تعلیم کے لیے مدد کا طلبگار ہے۔ اللہ دتہ کا باپ گدھا گاڑی چلاتا ہے۔ لڑکیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی آرٹس گروپ کی عظمی کا محنت کش والد گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے جبکہ اسکی والدہ محنت مزدوری سے ناصرف گھر چلا رہی ہے بلکہ اپنے بچوں کو بھی پڑھا رہی ہے۔ پوزیشن ہولڈر دونوں بچے اس طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے ہر وقت محنت کرنا پڑتی ہے۔ وسائل نہ ہونے کے باوجود ان بچوں کے اعلیٰ تعلیمی نتائج انکی عظمت کو سلام کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔