Monday, September 16, 2024

لاہور: بم دھماکےکےبعد حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

لاہور: بم دھماکےکےبعد حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
February 13, 2017
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر  دھماکے کے فوری بعد پولیس اور حساس اداروں  نے  علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں فوری طور پرشہر کے تمام  ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لوگوں نے بہت سے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کو میو ہسپتال،سروسز ہسپتال اور گنگارام  ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں 18 زخمی،سروسز میں 8 زخمی جبکہ گنگا رام میں 36 زخمی لائے گئے۔ وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دھماکے میں 10 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 10 افراد شہید ہوئے  میو ہسپتال  اور گنگا رام ہسپتال میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔