Friday, April 19, 2024

لاہور : بلدیاتی امیدواروں نے جلسے جلوسوں کی جگہ ڈورٹو ڈ ور کمپین شروع کردی

لاہور : بلدیاتی امیدواروں نے جلسے جلوسوں کی جگہ ڈورٹو ڈ ور کمپین شروع کردی
October 23, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بلدیاتی امیدواروں نے جلسے جلوسوں کی جگہ محرم الحرام کے احترام میں ڈور ٹو ڈور کمپین  شروع کردی ،کہتےہیں کہ اپناپیغام پہنچانابھی ضروری لیکن محرم کااحترام واجب ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں محرم الحرام کے باعث  بلدیاتی الیکشن کا رنگ کچھ پھیکا ضرور ہوا ہےلیکن  بلدیاتی امیدواروں نےاپنی انتخابی مہم کو ڈورٹو ڈور  کمپین میں تبدیل کردیا ہے ،امیدوار کہتےہیں وہ اپنے اہل تشیع بھائیوں کے ساتھ محرم الحرام میں غم حسین منارہے ہیں۔ امیدواروں کی جانب سےنواور دس محرم  کوجلسے جلوس تونہیں کیےجائیں گے تاہم دفاترکی رونقیں بدستوربحال ہیں۔ واضح رہے کہ لاہورمیں سات ہزارکےقریب امیدواربلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطہ کریں ۔