Friday, April 26, 2024

لاہور : برکی روڈ پرفارم ہاؤس میں فیملیز کیلئے مینگو فیسٹیول کا انعقاد

لاہور : برکی روڈ پرفارم ہاؤس میں فیملیز کیلئے مینگو فیسٹیول کا انعقاد
May 30, 2016
لاہور(92نیوز)گرمی کی بات ہو اور آم کی بات نہ ہو ممکن نہیں ،پھلوں کا بادشاہ آم واپس آگیا ہے ،اب پورا موسم مارکیٹوں اور لوگوں کے دلوں پر یہی راج کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق برکی روڈ میں ایک فارم ہاﺅس میں اتوار کے روز فیمیلیز کے لیے مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا دل کو لبھانے والی آموں کی خوشبو سے ماحول معطر رہا جبکہ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی پھلوں کے بادشاہ کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ مینگو فیسٹیول میں مختلف اقسام کے آموں کے سٹالز بھی لگائے گئے جبکہ شرکاءآم کا جوس، آئسکریم اورمینگو شیک کے ساتھ برف کے گولے کھاتے ہوئے گرمی کی شدت کم کرتے دکھائی دیئے۔ شرکاءنے مینگو فیسٹیول کو ایک اچھی اور معیاری تفریح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آم اپنی لذت اور خوشبو کے باعث تمام پھلوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔