Sunday, September 8, 2024

لاہور: برقع پہن کر وارداتیں کرنیوالے 2ڈاکو گرفتار

لاہور: برقع پہن کر وارداتیں کرنیوالے 2ڈاکو گرفتار
July 11, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنےوالے دوڈاکوگرفتار کرلئے گئے  برقع پوش  ملزم وارداتوں کے دوران خواتین کو ہراساں بھی کرتے ۔۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹائون  میں ڈکیتی کی وارداتوں نے پولیس کوچکراکررکھ دیاتھا۔آج اقبال ٹائون  پولیس بالآخران ڈاکوئوں تک پہنچ گئی۔دواشتہاری ملزموں عاصم اوربلال کوگرفتارکرلیا اوران سے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزموں نے ڈکیتی کی وارداتوں کےلیے  انوکھا طریقہ اختیار کررکھاتھا۔ملزم عاصم  اوربلال  برقع پہن کرلاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے ۔دوران واردات ملزم خواتین کوہراساں بھی کرتے۔ علامہ اقبال پولیس کاکہناہےکہ  ملزموں سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔