Thursday, May 9, 2024

لاہور، برطانیہ پلٹ ماہرہ کا قتل، سہیلی سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور، برطانیہ پلٹ ماہرہ کا قتل، سہیلی سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
May 10, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں برطانیہ پلٹ لڑکی ماہرہ کے قتل کے معاملے پر مقتولہ کی سہیلی سمیت تین افراد حراست میں لے لیے گئے۔

پولیس کے مطابق قتل کے وقت اقرا بھی موقع پر موجود تھی، اقرا کے بیان کے بعد دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد سے تھانہ ڈیفنس بی میں تفتیش کی گئی، عبوری ضمانت کرانے والے دو ملزمان ظاہر جدون اور سعد شامل تفتیش نہ ہوئے۔

دو نامزد ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف درج کیا گیا، پولیس کے مطابق ماہرہ نے اپنی زندگی میں دونوں افراد سے جان سے خطرے کا کہا تھا۔