Wednesday, May 8, 2024

لاہور ، براٸلر مرغی کی قیمت میں اضافہ ، 285 روپے فروخت ہونے لگی

لاہور ، براٸلر مرغی کی قیمت میں اضافہ ، 285 روپے فروخت ہونے لگی
May 17, 2018
لاہور (92 نیوز) رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ۔ براٸلر مرغی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ براٸلر مرغی کا گوشت 285 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔ ادھر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہو گٸی۔ درجہ سوٸم میں فروخت کی جانے والی اشیا درجہ اول میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ ریٹ لسٹ میں پیاز 24 روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ میں 40 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ٹماٹر ریٹ لسٹ میں 20 جبکہ مارکیٹ ریٹ میں 30 روپے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح لہسن ریٹ لسٹ میں 106 جبکہ مارکیٹ میں 110 میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ ادرک 156 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔ اشیا خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے سے شہری انتہاٸی پریشانی میں مبتلا ہیں۔