Friday, April 19, 2024

لاہور: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
February 28, 2017

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سترہ روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا۔

صارفین میں مرغی کے گوشت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کی لہر دوڑ گئی اور شہری مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکمشت سترہ روپے اضافے سے پریشانی سے دوچار ہیں۔ اس بلاوجہ اضافے کے بعد مرغی کا گوشت ایک سو اکانوے روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر تھوک میں ایک سو چھبیس اور پرچون میں ایک سو بتیس روپے فی کلوگرام کے حساب سے مل رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اوربیف تو پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے، جس تیزی سے مرغی کا گوشت مہنگا ہورہا ہے لگتا ہے  یہ بھی غریب صارف کی قوت خرید سے باہر نکل جائے گا۔