Friday, May 17, 2024

لاہور، بدفعلی کے بعد 8 سالہ بچے اور 2 سگی بہنوں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور، بدفعلی کے بعد 8 سالہ بچے اور 2 سگی بہنوں کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
January 9, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں بدفعلی کے بعد قتل کیے جانے والے آٹھ سالہ بچے اور دو سگی بہنوں کے قتل کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے پچاس لاکھ روپے کے تاوان کے لیے اغوا کئے جانے والے نوجوان کے ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

نشتر کالونی میں بدفعلی کے بعد قتل کیئے جانے والے بچے کا قاتل اسکا سگا بھائی نکلا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بچے کو قتل کرکے لاش نالے میں پھینک دی گئی، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی کو سر میں بوتل مار کر قتل کیا اور بعد میں لاش نالے میں پھینک دی۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے دعوی کیا کہ لاہور میں اکثر شہر سے باہر سے بھی ملزمان وارداتیں کرتے ہیں جن کی روک تھام کے لیےداخلی و خارجی رستوں پر سکیورٹی بڑھانا ہو گی۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ کاہنہ میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیاگیا ہے تاہم واقعہ پر مزید تحققات جاری ہے۔