Thursday, April 25, 2024

لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئر کوالٹی انڈیکس 209 ریکارڈ

لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئر کوالٹی انڈیکس 209 ریکارڈ
December 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ تازہ رینکنگ میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 209 ریکارڈ کیا گیا۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی کی فضا بھی آلودہ قرار دی گئی۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق لاہور میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے اردگرد فضائی آلوگی کی شرح 333 رہی۔ ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایئرکوالٹی انڈیکس 297، ٹاؤن ہال کے اردگرد 265 ریکارڈ کیا گیا۔

اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث اسکولوں کی ممکنہ بندش کی محکمہ تعلیم نے مخالفت کر دی ہے۔ ایک ٹویٹ میں ڈاکٹرمراد راس نے کہ کوویڈ کی وجہ سے پہلے ہی طلبا کا بہت زیادہ نقصان ہو چکا ہے۔ طلبہ وطالبات کے والدین نے بھی اسکولوں میں چھٹیوں کی مخالفت کی ہے۔

13دسمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اسموگ کے باعث 15 دسمبر تا 16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں چھٹیوں کیخلاف اپنی تجویز تیار کر لی۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا مؤقف ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دو سال تعلیمی ادارے بند رہے اب بچوں کو پڑھنے دیں۔