Sunday, May 5, 2024

لاہور : بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج

لاہور : بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج
May 12, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں قلعہ محمدی راوی روڈ پر بجلی کی 18 گھنٹوں کی  بندش پر شہری سراپا احتجاج بن گئے،آزادی چوک واپڈا حکام کے خلاف نعرے بازی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں بجلی کی بندش پر قلعہ محمدی ، راوی روڈ کے رہائشیوں نے  آزادی چوک پر واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی  اور ٹریفک کو جزوی طور پر بند کر دیا۔ احتجاج کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں گذشتہ 18 گھنٹوں سے بجلی کی ترسیل معطل ہے جبکہ واپڈا کے حکام ان کی کسی شکایت پر کان نہیں دھر رہے ۔ مجبوراً  آزادی چوک پر  احتجاج کرنا پڑا۔ دوسری جانب  ایکس ای این داتا دربار ڈویژن زاہد ابراہیم  کا کہنا تھا کہ بجلی ٹرانسفارمر  میں خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی اور اب اسے تبدیل کیا جا رہا ہے۔