Friday, April 19, 2024

لاہور: بارش کے بعد موسم خوشگوار، کئی علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

لاہور: بارش کے بعد موسم خوشگوار، کئی علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
May 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں بارش کے بعد موسم تو اچھا ہو گیا لیکن ساتھ ہی کئی علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشنگوئی بھی کر دی ہے۔ گرج چمک اور طوفانی بارش نے گرمی سے نڈھال لاہوریوں کو سکھ کا سانس لینے کا موقع تو دیا لیکن کئی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا۔ بعض سڑکوں کے کنارے لگے درخت بھی اکھڑ گئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب گزشتہ کئی ہفتوں کی شدید گرمی کے بعد بارش ہونے پر شہریوں کے چہرے دمک اٹھے۔ کہتے ہیں عارضی طور پر ہی سہی گرمی کا زور ٹوٹا تو ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔