Thursday, March 28, 2024

لاہور: بارش کے بعد 150سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

لاہور: بارش کے بعد 150سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
January 16, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے بعد سردی بڑھ گئی۔ بارش کے بعد 150سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔ کئی علاقوں میں رات بھر سے بجلی غائب، شہری رات بھر بجلی کا انتظار کرتے رہے۔ لاہور میں سخت سردی کے ساتھ بارش کے بعد لیسکو کی ناقص کارکردگی نے لاہوریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔

 لیسکو نے ستر فیصد سے زائد کی بحالی کا دعوی کیا ہے لیکن کئی علاقے ابھی تک بجلی سے محروم ہیں۔

بارش کا سلسلہ رات کے آخری پہر تھم گیا لیکن بارش کے دوران متاثر ہونے والے بجلی کے 150 فیڈرز میں سے کئی بحال نہین ہو سکے۔ لیسکو کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام جاری ہے اور ستر فیصد فیڈرز بحال کر دیے گئے ہیں۔

لاہور میں بجلی کے تعطل سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ہربنس پورہ، مغلپورہ ،صدر، جوہر ٹائون، علامہ اقبال ٹائون کے چھ بلاک اور گلبرک کے کچھ علاقے شامل ہیں۔