Sunday, September 8, 2024

لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات : ارشد جہانگیر جھوجھہ صدر منتخب ہو گئے

لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات : ارشد جہانگیر جھوجھہ صدر منتخب ہو گئے
January 10, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن میں سالانہ انتخابات کے لیے صدارت کا تاج ارشد جہانگیر جھوجھہ کے سر سج گیا۔ ارشد جہانگیر جھوجھہ کا تعلق عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہے۔ نتائج کا اعلان ہونے کے بعد وکلاءنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کے عہدے پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ارشد جہانگیر جھوجھہ تین ہزارایک سو تریسٹھ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل چودھری تنویر اختر نے دوہزار ایک سو تریسٹھ ووٹ حاصل کئے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر رفعت طفیل ملک دو ہزارچونتیس ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عدنان سندھوسترہ سوپچھہتر ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر سید بابر نے انیس سو ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی۔ لاہور بار کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدادپندرہ ہزارچھ سو پینسٹھ تھی جبکہ پانچ ہزارچھ ووٹ کاسٹ ہوئے۔