Sunday, May 5, 2024

لاہور: بادامی باغ گندے نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

لاہور: بادامی باغ گندے نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی
January 21, 2017

لاہور (92نیوز) بادامی باغ کے گندے نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔ چار سالہ بچے کا نام دانش ہے۔ پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے بچے دانش کو قتل کرنے کے بعد نالے میں پھینکا گیا۔ بچے کی والدہ شمائلہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، جلد ہی ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔