Sunday, September 8, 2024

لاہور : بادامی باغ میں دس سالہ بچے کی بوری بند لاش ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور : بادامی باغ میں دس سالہ بچے کی بوری بند لاش ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا
July 14, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں دس سالہ بچے کی بوری بند لاش ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ بادامی باغ میں تین ماہ کے دوران پانچ بچے اغوا ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق بادامی باغ میں لنک روڈ کے قریب واقع گندے نالے میں ایک مشکوک بوری کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اہلکاروں نے اسے چیک کیا تو دس سالہ بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے راہگیروں اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کی لیکن بچے کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش دس سے پندرہ روز پرانی ہے جس کی وجہ سے اس کی شناخت میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ بادامی باغ کے علاقے میں تین ماہ کے دوران پانچ بچے اغوا ہو چکے ہیں جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ چند ماہ قبل بھی بادامی باغ کے علاقے میں بچے کی بوری بند لاش ملی تھی۔