Friday, May 3, 2024

لاہور : باباگورونانک کے جنم دن کی تقریب میں سکھ یاتری عارفانہ کلام پر جھومتے رہے

لاہور : باباگورونانک کے جنم دن کی تقریب میں سکھ یاتری عارفانہ کلام پر جھومتے رہے
November 28, 2015
لاہور(92نیوز)سکھوں کے مذہبی پیشوا باباگورونانک کے جنم دن کے موقع پر لاہور میں ہونے والی تقریب میں سکھ یاتری عارفانہ کلام پر جھومتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق بابا گورونانک کے پانچ سو سینتالیسویں جنم دن کے موقع پر لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں سمیت مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سکھوں کے مذہبی پیشوا باباگورونانک کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے صوفیانہ کلام پیش کیا تو حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ عارفانہ کلام پر شرکاءوالہانہ انداز میں جھومتے اور بھنگڑے ڈالتے رہے تقریب میں آئے سکھ یاتریوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر باباگورونانک کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ مہمانوں کو تحائف پیش کیے گئے۔