Friday, May 17, 2024

لاہور: ایکسپوسنٹرمیں 13 ویں عالمی تھری پی پلاسٹک انڈسٹری کی نمائش جاری

لاہور: ایکسپوسنٹرمیں 13 ویں عالمی تھری پی پلاسٹک انڈسٹری کی نمائش جاری
March 25, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکے ایکسپوسنٹر میں 13 ویں عالمی تھری پی  پلاسٹک انڈسڑی  کی نمائش جاری ہے نمائش میں پلاسٹک سے بنی اشیا اور پلاسٹک کی صنعت و حرفت سے وابستہ مشینری رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں تین روزہ 13ویں عالمی تھری پی کانفرنس اور نمائش ایکسپو سنٹرمیں  جاری ہے جس میں پلاسٹک ،پرنٹنگ اور پیکجنگ سے وابستہ مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہے نمائش میں 25 ممالک کی 250 کمپینیاں شریک ہیں۔ نمائش میں شریک سٹال ہولڈرز کا کہنا تھا کہ تھری پی پاکستان مینو فیکچرنگ سیکٹرکے لیے بھرپور کاروباری مواقع فراہم کرے گی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے انہیں پلاسٹک ، پرنٹنگ اور پیکجنگ کے جدید سازوسامان اور ٹرینڈ سے آگاہی ملتی ہے۔