Thursday, April 18, 2024

لاہور: ایکسپو سینٹر کے قریب پولیس مقابلہ، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اے ایس پی عرفان سومرو زخمی

لاہور: ایکسپو سینٹر کے قریب پولیس مقابلہ، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اے ایس پی عرفان سومرو زخمی
April 17, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) جوہر ٹاون میں ایکسپو سنٹر کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے جبکہ اے ایس پی عرفان سو مرو زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق  ڈاکوؤں نے ایک شخص سے کار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرنا چاہا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے  دو ساتھی فرار ہو گئے۔ موقع پر موجود اے ایس پی کو  بھی ٹانگ میں گولی لگی جنہیں علاج کیلئے جناح اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق عرفان سومرو  کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے چھاے مار رہی ہے۔