Friday, September 20, 2024

لاہور ایکسپو سنٹر میں آٹو شو 2016ءکا افتتاح‘ جدید مصنوعات کی نمائش

لاہور ایکسپو سنٹر میں آٹو شو 2016ءکا افتتاح‘ جدید مصنوعات کی نمائش
March 5, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں آٹو شو دوہزار سولہ کا افتتاح ہو گیا۔ شرکاءکہتے ہیں اگرحکومت سرپرستی کرے تو بین الاقوامی سطح پر جگہ بنا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آٹو موٹیو ایسوسی ایشن کے جانب سے لاہور کے ایکسپو سنٹر میں آٹو شو کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ شو میں ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ایک سو پینتیس سٹال لگائے گئے ہیں۔ شو کی خاص بات پاکستانی سٹالز تھے۔ سٹال ہولڈرز کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کےلئے ایسی نمائشیں بے حد مفید ہیں۔ شہریوں نے غیرملکی برانڈز کےساتھ پاکستانی مصنوعات کی دستیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو پاکستانی آٹو انڈسٹری بین الاقوامی سطح پرمقام بناسکتی ہے۔ اتوار تک جاری رہنے والی نمائش میں تعلیمی اداروں کے طلباءبھی اپنے پراجیکٹ پیش کریں گے۔