Monday, September 16, 2024

لاہور: ایکسپو سنٹر میں 2 روزہ رنگا رنگ لان میلہ سج گیا

لاہور: ایکسپو سنٹر میں 2 روزہ رنگا رنگ لان میلہ سج گیا
April 8, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور ایکسپو سنٹر میں دو روزہ رنگارنگ لان میلہ سج گیا جس میں مختلف ڈیزائنر لان سمیت علاقائی ملبوسات جیولری جوتے اور بیگز بھی سجائے گئےجہاں فیشن کی دلدادہ خواتین نے دل کھول کر شاپنگ کی۔ تفصیلات کےمطابق خوبصورت ڈیزائینر لان، ریڈی میڈ ملبوسات ،رنگا رنگ جیولری، میچنگ جوتے اور برانڈڈبیگزلاہورایکسپو سنٹر میں لگی موسم گرما کے ملبوسات  کی نمائش میں خواتین نے خوب شاپنگ کی۔ رنگا رنگ  نمائش میں خواتین کو متوجہ کرنے کیلئے رعایتی نرخوں پرملبوسات کی فروخت کے ساتھ ساتھ بیوٹی پارلر کا انتظام بھی کیا گیا ،،جہاں شاپنگ کرکے تھکی ہاری خواتین کو سجنے سنورنے کا بھی موقع ملا۔ شاپنگ کے بعد بھوک مٹانے نمائش میں خریداروں کے لیے چٹ پٹے دہی بھلے اور گول گپوں کا انتظام بھی موجود تھا۔