Friday, March 29, 2024

لاہور ، ایک ہی دن میں ڈور پھرنے کے تین واقعات ‏

لاہور ، ایک ہی دن میں ڈور پھرنے کے تین واقعات ‏
April 18, 2019

لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں قاتل ڈور کے وار جاری ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پتنگ بازی  پر قابو پانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں ۔

لاہور میں ایک ہی دن میں  ڈور پھرنے کے تین واقعات میں تین موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے ۔

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا ، نشتر کالونی اور ڈیفنس میں تین موٹر سائیکل سوار ڈور کے باعث شدید زخمی ہو گئے جنہیں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔