Friday, March 29, 2024

لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 326 ریکارڈ

لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 326 ریکارڈ
November 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کا راج ہے، لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔

شہر لاہور کا آج ایئر کوالٹی انڈیکس 326 ریکارڈ کیا گیا، ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 230 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 198 ریکارڈ کیا گیا، راولپنڈی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 182 رہا۔ رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 166 ریکارڈ کیا گیا۔