Friday, April 19, 2024

لاہور: اینٹی کرپشن کی کارروائی ، فوڈ اتھارٹی کے سابق افسران کا پی اے اورعائشہ ممتازکا ڈرائیور گرفتار

لاہور: اینٹی کرپشن کی کارروائی ، فوڈ اتھارٹی کے سابق افسران کا پی اے اورعائشہ ممتازکا ڈرائیور گرفتار
January 19, 2017
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سابق افسران کے پرسنل اسسٹنٹ اور ڈائریکٹر آپریشز عائشہ ممتاز کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  اینٹی کرپشن کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف کارروائی۔ محکمہ کے سابق افسران کا پرسنل اسسٹنٹ احمد اور ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کا ڈرائیور اشرف گرفتار ۔ دونوں اہلکاروں کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر فرحان نے تحقیقات کے بعد گرفتار کیا۔ سابق ڈی جی فوڈ اتھارٹیز کا پی اے احمد گزشتہ 3 سال میں تمام ڈی جیز کے ساتھ بطور پی اے منسلک رہاگرفتار ہونیوالے ڈرائیور محمد اشرف پر عائشہ ممتاز کی تعیناتی کے دور میں کرپشن کے الزامات لگے تھے۔اشرف پر ہوٹل اور فیکٹری مالکان کو ہراساں کر کے پیسے وصول کرنے کا بھی الزام ہےمحکمہ اینٹی کرپشن نے مختلف متاثرین کی درخواست پر چند ماہ قبل تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔